Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2020

Hichki By Saira Ghaffar Short Online Urdu Story

Hichki  By   Saira Ghaffar   Short Online Urdu Story   ہچکی (سائرہ غفار) وہ جب بھی جھوٹ بولتی تھی اسے ہچکی آتی تھی۔اسے یہ بات شاید معلوم ہی نہیں تھی اور میں اس بات کا ہمیشہ ہی فائدہ اٹھاتا تھا۔ میں کچھ بھی غلطی کرتا یا شرارت کرتا ہمیشہ اس سے جھوٹ بولنے کو کہتا وہ اتنی سادہ اور معصوم تھی کہ ہمیشہ ہی جھوٹ بول دیتی تھی اور پھر سارا دن ہچک ہچک کر گزار دیتی تھی۔ اس کی ہچکیاں اس کے گلے میں درد کردیتی تھیں اور جب مجھے یہ معلوم ہوا توچند لمحوں کے لئے خود پہ افسوس کرنے کے بعد میں دوبارہ سے کسی نئی شرارت کے بارے میں سوچنے لگ جاتا۔ ہم دونوں بچپن سے ہی ایک ساتھ پل بڑھ کر بڑے ہوئے تھے۔  کزنز ہونے کے ساتھ ساتھ پڑوسی بھی تھے۔ پورا دن ہم لوگ ساتھ ہی رہتے تھے۔ اسکول کے بعد انٹر میں میں نے پری انجینئرنگ لی تو اس نے آرٹس کا انتخاب کیا اور یوں زندگی میں پہلی بار ہم ایک ساتھ نہیں تھے۔ مجھے ایک دم احساس ہوا کہ وہ میرے لئے کتنی ضروری تھی۔ مجھے ہر دم ایک خالی پن کا احساس ہونے لگا۔ مجھے اس دن محسوس ہوا کہ وہ میرا حصہ تھی۔ اور میں اسے صرف ایک دوست سمجھتا رہا۔ وہ میرے ب...

Milay Ho Tum Hum Ko Baray Naseebon Say (EP 2) By Saira Ghaffar Complete Online Urdu Novel

Milay Ho Tum Hum Ko Baray Naseebon Say  By Saira Ghaffar  Complete Online Urdu Novel ملے ہوتم ہم کو بڑے نصیبوں سے (سائرہ غفار) قسط نمبر  آج اسے کومہ میں گئے ہوئے چوتھادن تھا اور ہم لوگوں نے ہر ممکن کوشش کر کے دیکھ لی تھی کہ اس کے گھر والوں کاکسی طرح سے پتہ لگ جائے مگر ہماری ہر کوشش بے کار جارہی تھی۔ ہم نے ٹریفک پولیس کی مدد لی لیکن اس سڑک پر کوئی کیمرہ نصب نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ہم نے اخبارات میں اشتہار دے دیاتھا۔ ٹی وی اور لوکل کیبل پر بھی اشتہار چلوایا تھا مگر دو دن گزرنے کے بعد بھی ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا تھا۔ میں بالکل مایوس ہو چکاتھا۔ میں سب سے زیادہ ڈسٹرب تھا اور آویزش مسلسل میرے ساتھ اسپتال میں آجارہی تھی۔ وہ مجھے ہشاش بشاش دیکھنا چاہتی تھی مگر ان تین چار دنوں میں میں نے ایک بار بھی شیو نہیں کی تھی میں خود سے بالکل لاپرواہ ہوگیاتھا۔ حالانکہ اس ایکسیڈنٹ میں میرا کوئی ہاتھ نہیں تھا لیکن پھر میں نجانے کیوں میں خود کو نارمل محسوس نہیں کررہاتھا۔میں اسے دیکھتا تھا تو میرے دل کو کچھ ہونے لگتاتھا۔ نجانے کیوں میں اسے دیکھتا تھ...

Milay Ho Tum Hum Ko Baray Naseebon Say (EP 1) By Saira Ghaffar Complete Online Urdu Novel

Milay Ho Tum Hum Ko Baray Naseebon Say  By Saira Ghaffar  Complete Online Urdu Novel ملے ہوتم ہم کو بڑے نصیبوں سے (سائرہ غفار) قسط نمبر 1 اللہ اللہ کر کے آج میری اور آویزش کی منگنی کا کارخیر بخوبی سرانجام پاگیا۔ الحمداللہ.  آویزش اور میں آپس میں کزن ہیں اور ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔اورد اس کے گھر والے میرے گھروالوں کو اور مجھے پسند کرتے تھے اور میرے گھر والے اسے اور اس کے گھر والوں کو پسند کرتے تھے۔شام کو ایک سادہ سی تقریب میں ہم دونوں کو ایک دوسرے کے نام سے منسوب کردیاگیا اور یہ شام میری زندگی کی سب سے خوبصورت شام تھی اس لئے میں نے ڈنر میں آویزش کے لئے  ایک سرپرائز پلان کیا تھا۔ منگنی کی رسم کے بعدمیں اور آویزش میرے پلان کے حساب سے ڈنر کے لئے ایک خوبصورت سے ریسٹورنٹ پہنچ گئے وہاں ایک رومانوی سے انداز میں اس کو میں نے منگنی کا گفٹ دیا اور مزیدار سے ڈنر کے بعد اسے واپس گھر چھوڑ کر اب اپنے گھر واپس جارہاتھا۔ میں سرشاری کے عالم میں آویزش کو ہی سوچتا ہوا ڈرائیو کررہاتھا۔اس دن میں بہت خوش تھا۔اس وقت رات کا ایک بج رہاتھا۔ سڑک تقریباً سنسان تھی اک...

Milay Ho Tum Hum Ko Baray Naseebon Say (EP 3) By Saira Ghaffar Complete Online Urdu Novel

Milay Ho Tum Hum Ko Baray Naseebon Say  By Saira Ghaffar  Complete Online Urdu Novel ملے ہوتم ہم کو بڑے نصیبوں سے (سائرہ غفار) قسط نمبر 3 ”تو سچ مچ معید ہی ہے ناں ……؟؟“ ”میرے معید کو تو غصہ آتا ہی نہیں تھا……تم معید نہیں ہوسکتے……“میری کنپٹیاں سلگنے لگیں تھیں:”ہاں آنے لگا ہے مجھے غصہ……بہت غصہ آنے لگ گیا…… بہت زیادہ آتا ہے ……تب تب آتا ہے جب اسے لڑکی کہا جاتا ہے کوئی نام نہیں ہے اس کا……“میں نے بیڈ پر دنیا و مافیہا سے بے خبر لڑکی کی طرف اشارہ کیا:”مجھے بہت غصہ آتا ہے جب مجھے کہا جاتا ہے کہ وہ کومہ میں ہے نجانے کب کومہ سے باہر آئے گی……میرا خون کھول اٹھتا ہے جب مجھے کہا جاتا ہے کہ وہ ہماری کچھ نہیں لگتی……دیکھ اسے غور سے کیا یہ میری کچھ نہیں لگتی؟“ کمیل بالکل خاموش مجھے دیکھ رہا تھا……میں نے اچانک پھر سے اس کا گریبان پکڑ لیا: ”بتا ناں ……کیا وہ میری کچھ نہیں لگتی……“اب کی بار میرا لہجہ کمزور تھا……ایسا جیسے بچہ کھلونے کے لئے ضد کررہاہو اور ماں باپ اسے بتائیں کہ یہ کھلونا تو کسی اور بچے کا ہے۔ ”یہ تو نے کیا کردیا یار……“کمیل کی آواز جیسے بہت دور سے آ...

Milay Ho Tum Hum Ko Baray Naseebon Say (Ep 5) By Saira Ghaffar Complete Online Urdu Novel

Milay Ho Tum Hum Ko Baray Naseebon Say  By Saira Ghaffar  Complete Online Urdu Novel ملے ہوتم ہم کو بڑے نصیبوں سے (سائرہ غفار) قسط نمبر 5 ”ڈاکٹر صاحب اللہ اکثر معجزے بھی دکھا دیتا ہے۔“میرا لہجہ نہ چاہتے ہوئے بھی طنز سے بھر گیا تھا۔ ”وینٹی لیٹر پر معجزہ……؟؟ میں نے تو آج تک نہیں دیکھا۔“وہ میری پیٹھ تھپتھپاتے مجھے مایوس کن سوچوں کے بھنور میں ڈوبنے کے چھوڑ کر آگے بڑھ گئے۔ میں نے گہری سانس بھر کر اسٹیج کی طرف دیکھا جہاں آویزش سجی سنوری پریوں سی حسین مورت بنی بیٹھی تھی۔ میرے دل میں ایک ہوک سی اٹھی۔ اسے دیکھ کر ایک خالی پن کا احساس جاگنے لگاتھا۔نجانے ایسا کیوں ہورہاتھا؟میں خود کو سمجھنے سے قاصر تھا۔        ……………………٭٭…………٭٭…………………… ”معید……معید……اوہو معید اٹھیں ناں ……“آویزش میرے سر پر کھڑی ہو کر مجھے کب سے آوازیں دے رہی تھی۔ میں نے کسلمندی سے ذرا سی آنکھیں کھول کر اسے دیکھا۔ وہ بالکل فریش میرے سامنے کھڑی تھی۔ ہنستی مسکراتی……اور اٹھلاتی۔اس کی آنکھوں میں ایک شرارتی سی چمک تھی۔ میں نے اسے سوالیہ نظروں سے دیکھا تو اس نے ک...

Milay Ho Tum Hum Ko Baray Naseebon Say (EP 4) By Saira Ghaffar Complete Online Urdu Novel

Milay Ho Tum Hum Ko Baray Naseebon Say  By Saira Ghaffar  Complete Online Urdu Novel ملے ہوتم ہم کو بڑے نصیبوں سے (سائرہ غفار) قسط نمبر 4 ”وینٹی………………وینٹی لیٹر……“میں گرنے لگا تو مجھے کمیل نے ایک دم سے سنبھال لیا۔پاپا مجھے دیکھ کر ایک قدم آگے بڑھے پھر وہیں رک گئے۔مجتبیٰ انکل آگے آئے اور مجھے غور سے دیکھنے لگے۔ آویزش مما اور کائنات آنٹی دم سادھے مجھے دیکھ رہی تھیں۔  ”اور کیا کہہ رہے تھے قادری صاحب؟‘‘مجتبیٰ انکل نے پوچھا وہ فکرمند نظر آرہے تھے۔ پاپا نے سر ہلایا:”چانسز ……بہت کم ہیں۔“پاپا بھی پریشان تھے۔مجھے ابھی سب کو دیکھ کر محسوس ہورہاتھا کہ میں اوور ری ایکٹ کر گیا تھا ورنہ یہاں تو سب انسانیت کے ناطے ہی سہی لیکن پریشے کے لئے دل سے فکر مند تھے۔ کائنات آنٹی پاپا کی بات سن کر ایک دم دعا مانگنے شروع ہوگئیں۔میں زمین پر بیٹھا تھا مجھے پاپا کی بات پر یقین ہی نہیں آیاتھا۔ میں یقین کرنا ہی نہیں چاہتا تھا۔میری آنکھوں سے سیلاب رواں تھا مگر مجھے اندازہ ہی نہیں تھا ایسا لگ رہاتھا کہ جیسے میں خود کومہ میں چلا گیا ہوں۔کمیل مجھے سہلا رہاتھا ہوش میں لانے کی کوشش ک...

Milay Ho Tum Hum Ko Baray Naseebon Say (EP 6) By Saira Ghaffar Complete Online Urdu Novel

Milay Ho Tum Hum Ko Baray Naseebon Say  By Saira Ghaffar  Complete Online Urdu Novel ملے ہوتم ہم کو بڑے نصیبوں سے (سائرہ غفار) قسط نمبر 6 آخری قسط ’ؔ’دراصل دانین یہاں ایک سیمینار میں شرکت کرنے آئی تھی لیکن اس سیمینار کے علاوہ اس کو دو اور سیمینار اٹینڈ کرنے تھے۔ایک حیدرآباد میں اور دوسرا نوابشاہ میں۔ حیدرآباد کے جس ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا وہ ایک چھوٹا سا ہوٹل تھا۔ہوٹل کی عمارت بہت بوسیدہ اور خستہ حال تھی۔ سیمینار والے دن وہ ہوٹل زمین بوس ہوگیاتھااور ……“وہ ایک لمحے کو رکا،اپنی سانس بحال کی اور پھر بولا:”ہوٹل میں موجود تمام لوگ ملبت تلے دب گئے۔ وہاں موجود کوئی بھی انسان……زندہ نہیں بچا……“اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔اس نے ہاتھ اٹھا کر ”شکر الحمدللہ“کہا اور اپنی آنکھیں صاف کرتے ہوئے بولا:”میں تو اس حادثے کو رحمت خداوندی ہی گردان سکتا ہوں۔ بے شک وہ کومہ میں ہے مگر مجھے زندہ تو ہے ناں ……اور مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی صحت یاب ہوگی انشا ء اللہ اور جلد آکر آپ لوگوں سے ملاقات کرکے اپنی جان بچانے کا شکریہ ادا کرنے آئے گی۔“ ”انشاء اللہ……“وہاں مو...