Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2020

Mohabbat jawidani hai By Saira Ghaffar Complete Online Urdu Novel

Mohabbat jawidani hai By Saira Ghaffar Complete Online Urdu Novel محبت جاودانی ہے (سائرہ غفار) اہل علم حضرات قلمی چوری سے پرہیز کریں۔  کاپی پیسٹ کی اجازت نہیں ہے۔

Purani Maiz By Saira Ghaffar Short Urdu Story

Purani Maiz  By  Saira Ghaffar   Short Urdu Story پرانی میز (سائرہ غفار) وہ ایک دیمک زدہ میز تھی۔ بہت پرانی تھی شاید باوا آدم کے زمانے کی۔۔۔ وہ اس اسکول کے ایک کونے میں دھری رہتی تھی نجانے جب سے وہی کونا اس کی آماجگاہ تھا۔ سارا اسٹاف اس میز سے پریشان تھا۔ چپڑاسی حاکم کو حکم دیاگیاتھا کہ "جب بھی کوئی ٹین ڈبے والا ملے اسے پکڑ کر لے آئو تاکہ اس پرانی سی میز سے جان چھڑائی جاسکے"۔  اگلے ہی دن حاکم ایک ٹین ڈبے والے کو پکڑ لایا۔اس نے گھوم پھر کر میز کا معائنہ کیا جسے چوکیدارچوہدری کی منت سماجت کر کے چمکوایا گیاتھا کیونکہ چوہدری تو اسے ہاتھ لگانے کا بھی روادار نہ تھا اسے شک تھا کہیں دیمک اس کو کاٹ ہی نہ لے۔ ٹین ڈبے والے نے میز کو آگے پیچھے دائیں بائیں ہرطرف سے دیکھنے کے بعد اعلان کیا :"میں یہ میز نہیں لے کرجائوں گا"۔ ہیڈ ماسٹر صاحب نے اسے کہا :"مفت میں لے جائو ہمیں پیسے نہیں چاہیئیں"۔ ٹین ڈبے والے نے ان کو عجیب طرح سے دیکھا اور پھر ہنس کر چلا گیا۔ تب سے اب تک وہ پریشان گھوم رہے ہیں کہ آخر وہ ہنسا کیوں؟ ہنسا تو ان کو دیکھا کیوں؟ دیکھا تو ہ...