Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2020

Phantosmia (EP 7) By Saira Ghaffar Complete Online Urdu Novel

Phantosmia By   Saira Ghaffar   Complete Online Urdu Novel فینٹوسمیا (سائرہ غفار) قسط نمبر 7 ”اچھا چلو چھوڑو اٹھو سو جاؤ تھوڑی دیر کے لئے۔ میرے سر میں بھی بہت درد ہورہاہے۔“دلاور اسے اٹھا کر بیڈ تک لے کر آیا۔ ”بابا حارم کہاں چلا گیا؟“ ”اپنے نانا کے گھر۔“ ”آپ کو اس کے نانا کا ایڈریس پتہ ہے؟“ ”کیوں؟“ ”کیونکہ وہ مجھے اوریگامی سے بننے والی چیزیں سکھاتا ہے ناں اس لئے۔“ ”بیٹا وہ آپ کو اسکول میں ملے گا تو سیکھ لینا۔“ ”اوہ ہاں۔ میں وہاں سیکھ لوں گی۔“ ”میرا پیارا بیٹا کائنات؟“ ”جی بابا؟“ ”اب سو جاؤ بیٹا بابا کے سر میں درد ہورہاہے ناں۔“ ”اوکے بابا میں آپ کا سر دبا دیتی ہوں۔“وہ اپنے ننھے منے ہاتھوں سے دلاور کا ر دبانے لگی۔ دلاور نے اس کے دونوں ہاتھ چومے اور اسے اپنے سینے سے لگالیا۔تھوڑی دیر میں دونوں خراٹے لینے لگے تھے۔ ………………………… رات کو جب مخدوم شاہ کی فیملی گھر لوٹی تو طوبیٰ حارم کو نیند سے اٹھا کر دوڑتی ہوئی اپنے گھر گئی۔ سبینہ آنٹی اسے اس کے گھر کے گیٹ تک چھوڑنے آئیں تھی۔ وہ سچ مچ بہت زیادہ فکر مند تھیں۔ طوبیٰ گھر آئی تو جیسے خود کو محفوظ سمجھنے لگی۔ ماں باپ ...

Phantosmia (EP 5) By Saira Ghaffar Complete Online Urdu Novel

Phantosmia By   Saira Ghaffar   Complete Online Urdu Novel فینٹوسمیا (سائرہ غفار) قسط نمبر 5 اتوار کے دن سب چھٹی منارہے تھے مزے سے عیش کررہے تھے۔بس حارم اور کائنات تھے جو اپنی اپنی گیلری سے ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کررہے تھے۔ حارم اسے اپنے پرندے دکھا رہاتھا۔ اس نے تتلی بنانی سیکھی تھی وہ کائنات کو اپنی رنگ برنگی تتلیاں بھی دکھا رہاتھا۔شہزاد نیند سے بیدا ر ہوا توگیلری سے حارم کی آوازیں سن کر وہ گیلری کی طرف آنکلا اور ایک طرف کھڑے ہوکر دونوں بچوں کی باتیں سننے لگا۔ اسی وقت اس کا سیل فون بجنے لگا۔ وہ اپنا موبائل اٹھا کر گیلری کی طرف آگیا۔ اس نے فون کان سے لگایا تو دوسری طرف اس کا کولیگ تھا۔ ان کے باس کو ہارٹ اٹیک آیاتھا۔ وہ جلدی سے واش روم میں گیا فریش ہوا کپڑے بدلے اور طوبیٰ کو بتاتے ہوئے بائیک کی چابی لئے گھر سے نکل گیا۔ طوبیٰ اسے ناشتے کے لئے آوازیں دیتی ہی رہ گئی۔ ………………………… ”امی واش روم کے پائپ سے پانی نکل رہاہے۔“حارم نے کچن میں آکر اسے بتایا۔ طوبیٰ نے جلدی سے دوپٹے سے ہاتھ پونچھے اور واش روم کی طرف دوڑی۔ ایک پائپ واقعی میں لیک ہورہاتھا۔ طوبیٰ نے اس ...