Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2019

Umeed By Saira Ghaffar Online short urdu story complete umeed

Umeed By Saira Ghaffar Online short urdu story complete umeed امید (سائرہ غفار) میں سب آوازیں سن رہا تھا……ہر ایک آواز……لوگوں کی آوازیں ……ان کی باتیں …… ان کی ہنسی…… ان کے قہقہے…… گھر کے فرش پر پاؤں پڑنے سے ہونے والی دھمک دھمک……بچوں کی قلقاریاں ……ان کے کھیل میں لڑائی جھگڑے والی چیخیں ……گھر کے باہر سے گزرتی گاڑیوں کا ہارن…… بغیرسائیلنسر کے گزرنے والی موٹر سائیکل کی بھدی سی آواز …… رکشے والے کا تیز ہارن اور پھر چلانا……دودھ والے کی سائیکل کا بھونپو……سب سنائی دے رہاتھا ……سب صاف سنائی دے رہاتھا……ایک ایک آواز دل پر اترتی ہوئی محسوس ہورہی تھی……ان سب آوازوں سے زیادہ مجھے جو آواز آرہی تھی وہ میری اپنی سانسوں کی آواز تھی……ایک ایک لمحہ ایک ایک آواز میری سماعتوں پر گراں گزر رہی تھی کیونکہ میں میں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہاتھا……میرے لئے یہ سب کچھ بہت مشکل تھا…… مجھے لگ رہا تھا کہ آج میری زندگی کا آخری دن ہے اور اب بس میں مرنے والا ہوں مگر کچھ تو تھا جو مجھے زندگی کی جانب کھینچ رہا تھا کوئی احساس کوئی پکار تھی جو مجھے اپنی جانب بلا رہی تھی اور میں اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے تھا……مجھے سب کی آوازیں...